حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تحت عید الاضحی کے موقع پر نماز عید کے انتظامات اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم عید گاہوں اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے تیار کئے گئے ٹرنچز کا دورہ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صحت مند ماحول کا قیام بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ آلائشوں کو گلیوں ،محلوں اور اجتماعی قربان گاہوں سے اٹھا کر اسے بروت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھاکر بروقت ٹھکانے لگانے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کیا جائے نماز عید کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لئے مرکزی عید گاہ کے دورے پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کا فول پروف انتظامات کریں عید گاہوں پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران سے کہاکہ منتظمین کی باہمی مشاورت سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے
انتظامات انجام دیئے جائیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عید الاضحی کے موقع پر صحت مند ماحول کے قیام کو بلدیاتی اداروں کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامات کو بہتر بنانے میں بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے اراکین اسمبلی کو بلدیہ شرقی کی جانب سے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا نے کے حوالے سے کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل زون سمیت بلدیہ شرقی کے تمام زونز میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،کلشن پوائنٹ ،ڈمپنگ پوائنٹ قائم اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور عید الاضحی پر آالائشوں کو بروقت اُٹھانے کے لئے تمام زون آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے فعال رہے گا مونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے عوامی خدمات کے حوالے سے ضلع شرقی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے۔