آواران کے زلزلہ متاثرین ایام عید میں بھی بے یارو مددگار

Awaran

Awaran

آواران (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں عید کے دوسرے دن بھی زلزلہ متاثرین کے چہروں پر غم کے آثار ہیں نئے کپڑے، جوتے تو دور کی بات متاثرین آج بھی روٹی، پانی، ادویات سے محروم ہیں۔ آواران کے متاثرین عید کے موقع پر اکثر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر نظر آئے جو 24 ستمبر کو زلزلہ کے دوران ان سے بچھڑ گئے تھے۔

عید کی جہاں لوگ خوشیاں منا رہے ہیں وہاں متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہے اور متاثرین اپنے ٹوٹے ہوئے مکانوں کو بے بسی کی صورت میں دیکھ رہے ہیں، حکومتی دعووں نے بھی ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اور وہ اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ شاید عید جیسے بڑے تہوار پر حکومت کی جانب سے کچھ امداد مل جائے تاکہ وہ دوبارہ سے زندگی کی طرف لوٹ آئے۔