دادو: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) دادو کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث خیرپور ناتھن شاہ کے قریب الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے چانڈ کا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔