لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ریلوے لائن کوارٹروں میں زیادتی کا شکار بچی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی جس میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ عید کے دوسرے روز ریلوے لائن کوارٹرز میں چھ سال کی بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی اور طبی معائنہ کیا جس کی رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس نے زیادتی کے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر بیس سال کے قریب ہے اور وہ پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے۔