کیلی فورنیا کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، چار افراد زخمی

California

California

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ریڈ وڈ شہر کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے، 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں جب حادثے کی جگہ پر پہنچیں تو عمارت کی اوپری منزل میں شدید آگ لگی ہوئی تھی۔

امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے 4 افراد کو اسپتال بھیج دیا، جن میں سے ایک شدید زخمی ہے، دھویں کے باعث بجنے والے الارم کی آواز سن کر لوگوں نے عمارت خالی کی۔ ریسکیو عملہ ابھی تک آگ بجھانے میں مصروف ہے۔