برلن (جیوڈیسک) برلن معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے جرمنی میں اپنے پہلے جِم کا افتتاح کر دیا ہے۔ ہارڈکینڈی فٹنس نامی یہ جم برلن میں پارٹنر شپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈونا نے بتایا کہ وہ جسمانی مشقت کی عادی ہیں اور اس مقصد کے لیے انھیں رقص سب سے زیادہ پسند ہے۔
وہ بچپن سے رقص کررہی ہیں۔ اگر وہ رقص نہ کریں تو انھیں جسمانی مشقت کے لیے کچھ اور کرنا پڑتا ہے مثلا بھاگنا دوڑنا۔ جم کی افتتاحی تقریب میں میڈونا نے رقص کی تربیت بھی دی۔