مذاکرات سے حل نہ نکلا تو دوسرا راستہ اپنائیں گے: پرویز خٹک

 Pervez Khattak

Pervez Khattak

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک کہتے ہیں مذاکرات سے مسائل کا حل نہ نکلا تو کوئی اور راستہ نکالیں گے۔

خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے اسرار اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے وزیر اعلی پرویز خٹک بھی ڈی آئی خان پہنچے۔ اس موقع پر خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ مذاکرات سے دہشت گردی کا حل نہ نکلا تو کوئی اور راستہ نکالیں گے۔ کچھ لوگ ملک میں امن نہیں چاہتے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔