خوشاب:بس کی رکشے کو ٹکر ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Khushab

Khushab

خوشاب (جیوڈیسک) خوشاب میں مظفرگڑھ روڈ پر ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ مظفر گڑھ روڈ پر نواحی گاں روڈا سے رکشہ جوہر آباد جا رہا تھا کہ ملتان سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر دے ماری جس سے رکشے میں سوار پانچ افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں تین بہنیں فروا، لبنی اور نورین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔