پاکستانی قوم کو سنت ابراہیمی کے فلسفے کو سمجھنا چاہئے:غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو سنت ابراہیمی کے فلسفے کو سمجھنا چاہئے ،18کروڑ عوام ملک کو مصائب سے نکالنے کے لئے قربانی کے جذبے کے تحت کام کریں ،وقتی مشکلات سے گھبرانے کی بجائے حوصلہ مند قوم بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا،نواز شریف کی صاف ستھری اور بے باک قیادت تھوڑے عرصے میں مسائل پر قابو پالے گی،وفاقی حکومت بیک وقت بہت سے محاذوں پر لڑ رہی ہے،عمران خان کمزور لیڈر اور عوام میں غیر مقبول ہیں،تحریک انصاف صرف میڈیا کی جماعت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شہریوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر خلوص اور قربانی کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کے لئے کام کرنا وقت کا تقاضا ہے،عوام نے 11مئی کے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ اور اسکی کٹھ پتلیوں کو پہچانتے ہوئے انہیں بری طرح مسترد کیا اور عمران خان،طاہرالقادری،ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے مسلم لیگ ن کو عظیم فتح سے ہمکنار کیا، نواز شریف کی یہ کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی لیکن وہ جان لیں کہ میاں نواز شریف کے ساتھ کروڑوں پاکستانیوں کا دل دھڑکتا ہے اور مشکلات کے باوجود عوام میاں نواز شریف ہی عوام کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصل آباد کی ایک سیٹ جیت کر کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوںاور ضمنی الیکشن میںہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو بھی نظر میں رکھیں، مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے اور ہم یہ مقبولیت بار بار ثابت کرچکے ہیں۔