تمام طبقات کو چاہئے کہ وہ خوشی کے اس موقع پر غریب عوام کو کسی صورت نظرانداز نہ کریں: یاسر گیلانی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے ے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام طبقات کو چاہئے کہ وہ خوشی کے اس موقع پر غریب عوام کو کسی صورت نظرانداز نہ کریں، ملک کو بچانے کے لئے آج ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے اور سب کو ملک کے لئے اپنے مفادات کی قربانی دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک کو بددیانت اور کرپٹ قیادت سے نجات دلائیں گے اور حقیقی اور پائیدار تبدیلی اور شاندار انقلاب کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیس اور تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی تھی۔