ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر سنت ابراہیمی کا موقع دیا: قاضی احمد سعید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر سنت ابراہیمی کا موقع دیا۔ سنت ابراہیمی ہمیں ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اردگرد بسنے والے مستحقین، غربا، بیوائوں، یتیموں، مسکینوں اور ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکمران اقتدار میں آئے ہیں پاکستان میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ حکمرانوں کو اپنے اقدامات پر نظرِ ثانی کرنے ہو گی کیونکہ عام آدمی کو ریلیف ملنے کی بجائے اس کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔