چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، چودھری شفاعت حسین، شافع حسین اور سالک حسین نے عید کی نماز گجرات میں ادا کی
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات (جمیل احمد طاہر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، شافع حسین اور سالک حسین نے عید کی نماز گجرات میں ادا کی اور ملکی تحفظ اور عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ان سے معانقہ و مصافحہ کیا۔ مسلم لیگی قائدین اپنے آبائی قبرستان بھی گئے جہاں انہوں نے چودھری ظہورالٰہی شہید، چودھری منظورالٰہی اور خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں چودھری ظہور الٰہی ہائوس میں پارٹی رہنمائوں، کارکنوں کے علاوہ تاجروں، صنعتکاروں اور محنت کشوں کی تنظیموں کے عہدیداروں، ارکان اسمبلی، سابق ناظمین اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک و قوم اور عوام کی خدمت اور ظلم کی مخالفت جاری رکھے گی، پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو ہر بات پر ترجیح دی جائے گی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ملک و قوم کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com