منیلا (جیوڈیسک) فلپائن کے وسطی علاقے میں 2 روز پہلے آنے والے زلزلے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل، ہر طرف قیامت کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک 160 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ زیادہ تباہی والے علاقوں میں امدادی کام سست روی کا شکار ہے، زلزلے کے باعث مکانات اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔
تاریخی اور مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچا، ایک پادری سمیت 4 خواتین چرچ کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئیں، ایک کی لاش نکال لی گئی، جبکہ دیگر افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ آفٹر شاکس کا خطرہ ہے، ٹینٹ میں رکے ہوئے لوگ امداد کے منتظر ہیں۔