قربانیوں سے ہمارے مشن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ عالم طارق

مصطفی آباد/للیانی : قربانیوں سے ہمارے مشن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ آجکل یہ نکتہ عموماََ بیان نہیں کیا جاتا کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے جب اپنے بیٹے حضروت اسماعیل علیہ اسلام کے گلے پر چھری چلائی تو گردن کٹی اور گرم خون آپکے ہاتھوں پر لگا تو باپ نے سمجھ لیا کہ میری قربانی قبول ہو گئی تب اللہ تعالی نے فرمایا ترجمعہ: آپ نے اپنا خواب پورا کر دیا۔ جب توجہ فرمائی تو جنت سے آیا ہوا جانور ذبح ہو چکا تھا۔ آج پوری دنیا ملت ابراہیم پر فخر کرتی ہے۔

ہمارے قائدین جھنگوی، قاسمی، فاروقی، اعظم طارق، علامہ حیدری، نے قربانی دی تو ہمارا مشن نیشنل اسمبلی اور سپریم کورٹ تک پہنچا مجاہدین نے قربانی دی تو روس و امریکہ کو شکست ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اعظم طارق شہید کے بھائی مولانا محمد عالم طارق نے نواحی گائوں کتلوہی خورد میں مرکزی جامع مسجد مدنی میں ذبح اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر مولانا محمد اکبر قادیونڈ والوں، قاری محمد آصف رشیدی، ، گلزار احمدگجر، مولانا محمد اقبال فاروقی ،قاری علی حیدر و دیگر علماء کرائم نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حمد نعت پیش کی۔