امریکی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

Gobal Stock Markets

Gobal Stock Markets

امریکی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی خبر سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس تیزی کار جحان ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی اسٹاک مارکیٹس کے ساتھ ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی کی لہر آگئی۔ امریکی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس اور ایم ایس سی آئی انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک سو بیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس اور بھارت کا بی ایس ای تھرٹی انڈیکس منفی زون میں دیکھائی دیئے جب کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ عید الضحیٰ کی تعطیلات کے باعث بند ہے۔