لندن (جیوڈیسک) ملالہ یوسف زئی کی بکنگھم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستانی طالبہ ملالہ نے ملکہ برطانیہ کو اپنی کتاب پیش کی، ملکہ ایلز بتھ نے کتاب بطور تحفہ قبول کی، برطانوی ذرائع کے مطابق ملکہ ایلزبتھ نے ملالہ سے گفتگو میں کتاب بطور تحفہ دینے پر کہا کہ آپ کا شکریہ۔
اس موقعے پرملالہ یوسفزئی کے والد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بچوں کی تعلیمی اہمیت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، ملالہ یوسفزئی کا اس ملاقات پر کہنا تھا کہ بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔