بھارت کی ایل او سی پر تین روز سے فائرنگ، عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

India Firing

India Firing

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ اور نارووال میں لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے بھارتی سیکیورٹی فورس کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی جارحیت نے شہریوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں۔ سیالکوٹ کے میں چپراڑ سیکٹر پر گزشتہ تین روز سے بھارتی سیکیورٹی فورس کی بلا اشتعال فائرنگ اور جاری ہے۔ دن اور رات کے فرق کے بغیر، بھارتی سیکیورٹی فورس کبھی بھی گولیوں کی بوچھاڑ شروع کر دیتی ہے۔ جس سے شہری خوف میں مبتلا ہیں۔

بعض اوقات یہ گولیاں آبادی کارخ بھی کرتی ہیں۔ اس فائرنگ سے اب تک چناب رینجرز کا ایک جوان بھی شہید ہو چکا ہے۔ فائرنگ سے علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہیں۔ چپراڑ سیکٹر سمیت سیالکوٹ کے بجوات اور سوجیت گڑھ سیکٹر جبکہ نارووال کے شکر گڑھ سیکٹر میں بھی بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری پریشان ہیں۔