واشنگٹن (جیوڈیسک) کریڈٹ ریٹنگ ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ مالیاتی بحران کے باعث امریکی معیشت کو کم از کم 24 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔ واشنگٹن غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شٹ ڈان کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے اعدادوشمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ کریڈٹ ریٹنگ ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ اِس کے باعث امریکی معیشت کو جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے کم از کم 24 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے جبکہ امریکی کی شرح افزائش سست روی کا شکار رہی۔
امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 16 روزہ بندش نے امریکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا اور یہ کہ حکومتی اقدامات کے بارے میں جاری غیر یقینی صورتِ حال کے باعث معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکا کے سب سے بڑے بینک جے پی مورگن کے کے مطابق شٹ ڈان سے معاشی نقصانات ہوئے۔ واضع رہے کہ صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ حکومتی اخراجات اور قرضے کے حصول کے ملکی اختیارات کے معاملے پر تعطل کے باعث امریکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ ہمیں ابھی تک نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہو پایا۔