متحدہ رابطہ کمیٹی میں تین نئے ارکان کا اضافہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی میں تین نئے ارکان کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں تین نئے ارکان کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں توصیف خانزادہ، کہف الورای اور شاکر علی کو شامل کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں توسیع کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔