پروفیشنل فٹ بالر بننا چاہوں گا: یوسین بولٹ

Bolts

Bolts

جمیکا (جیوڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلز اور 8 عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے جمیکا کے سپرنٹر یوسین بولٹ بچپن میں ٹیسٹ کرکٹر بننے کے خواہاں تھے البتہ بحیثیت رنر کیریئر ختم کرنے کے بعد پروفیشنل فٹبالر بننا چاہتے ہیں۔ اپنی پہلی سوانح میں دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوڑ میں مقام نہ بناتے تو شاید کرکٹ میں چھکے چوکے لگاتے اور وکٹیں اڑاتے نظر آتے۔

کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ ان میں ایک اچھے بولر، فیلڈر اور بیٹسمین بننے کیلئے تمام خصوصیات موجود تھیں۔ صرف 8 سال کی عمر میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے وہ اپنے سے بڑی عمر کے لڑکوں کی وکٹیں اڑا دیتے تھے۔ اس دور میں ایتھلیٹکس سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ 11 برس کی عمر میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے مجھے فیلڈ اور ٹریک پر آنے کا مشورہ دیا۔

بولٹ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ 2016 تک اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار نہیں رکھ پاتے تو ان کی خواہش ہے کہ وہ انگلینڈ کے کسی فٹبال کلب کی طرف سے پروفیشنل فٹبال کھیل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرسٹیانو رونالڈو ثانی نہیں ہوں لیکن میں باصلاحیت اور سبک رفتار ہوں اور آپ تصور کریں کہ بہت زیادہ پریکٹس کے بعد میں کیسے کیسے جوہر دکھا سکتا ہوں۔