ایکشن کنگ آف بالی ووڈ سنی دیول آج ستاون برس کے ہو گئے

 Sunny Deol

Sunny Deol

لڑائی مار کٹائی کے کردار ادا کرنے کی وجہ سے ایکشن کنگ کہلانے والے سنی دیول مشہور اداکار دھرمیندر کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں۔

وہ انیس اکتوبر انیس سو چھپن کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ سنی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ادارے اولڈ ریپ تھیٹر سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے انیس سو تراسی میں سپر ہٹ فلم”بیتاب” سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ انیس سو پچاسی میں ریلیز ہوئی فلم “ارجن” نے سنی کو ایکشن ہیرو بنا دیا اور ان پر ایکشن ہیرو کی چھاپ کو فلموں ڈکیت، یتیم، اور پاپ کی دنیا نے پکا کر دیا۔

تری دیو، گھائل، دامنی، ڈر، جیت، گھاتک اور ضدی انکی بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔ انکی فلم ”غدر ایک پریم کتھا ” بالی ووڈ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار دیا جاتا ہے۔ وہ دو نیشنل فلم اور دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔