لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جسے فروغ دے کر انتہا پسندانہ رجحانات کا خاتمہ کیا سکتا ہے، لاہور میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر نالج سٹی قائم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب سے اسکاٹ لینڈ کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی ترقی حمزہ یوسف نے ملاقات کی، شہباز شریف نی کہا کہ پاکستان کو توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے، نومبر کے آغاز میں برطانیہ میں توانائی سیکٹر کے لئے روڈ شو منعقد کیا جائیگا جس کے لئے برطانوی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔
انہوں نیسکاٹ لینڈ کی حکومت اور سرمایہ کاروں کو انرجی روڈ شو میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر نالج سٹی قائم کیا جا رہا ہے، سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹیوں کی جانب سے نالج سٹی میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔