امریکہ، شٹ ڈاؤن کے دوران 18 دن بند رہنے والے چڑیا گھر کو کھول دیا گیا

USA Zoo Open

USA Zoo Open

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شٹ ڈان کے باعث اٹھارہ دن بند رہنے کے بعد واشنگٹن کا چڑیا گھر کھل گیا ہے۔ امریکا میں بجٹ بحران کے باعث یکم اکتوبر کو شروع ہونے والا شٹ ڈان سولہ اکتوبر کو ختم ہوا، اس دوران چڑیا گھر بھی بند رہا۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر ڈینس کیلی نے مقامی وقت کے مطابق دس بجے چڑیا گھر کھلنے کا اعلان کیا تو وہاں موجود سیکڑوں لوگ اندر داخل ہو گئے۔ ایک اندازے کے مطابق اٹھارہ روزہ بندش کے دوران نوے ہزار لوگوں کی چڑیا گھر آنے کی توقع تھی۔