احمدپورسیال : چھوٹو گینگ کا ڈاکو اسحاق چٹانی پولیس مقابلے میں ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

احمدپور سیال (جیوڈیسک) احمد پور سیال میں پولیس مقابلے کے دوران چھوٹو گینگ کا ڈاکو اسحاق عرف چٹانی مارا گیا۔ پولیس نے نواحی علاقے پیر عبدالرحمان میں ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، چھوٹو ڈکیٹ گینگ نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

دونوں جانب سے چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ گولیاں لگنے سے چھوٹو گینگ کا ڈاکو اشتہاری اسحاق عرف چٹانی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔