پی پی چھپن : الیکشن ٹریبونل نے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

Election Tribunal

Election Tribunal

جڑانوالہ (جیوڈیسک) صوبائی حلقہ پی پی 56 سے آزاد امید وار سردار سکندر حیات جتوئی کی رٹ پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید نے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں کا ریکارڈ اور پریذائیڈنگ افسران سمیت تمام عملہ کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔

حلقہ پی پی 56 سے منتخب ہونیوالے آزاد امید وار رائے عثمان خاں کھرل جواب با قاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکے ہیں سے ووٹوں سے شکست کھانے والے سردار سکندر جتوئی نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور عدالت سے رجوع کیا تھا مذکورہ رٹ پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل نے مورخہ 25 اکتوبر 2013 کو حلقہ PP-56 کے آٹھ پولنگ اسٹیشنوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

سردار سکندر جتوئی نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے ریکارڈ طلب کرنے کے بعد انکے مخالف ایم پی اے رائے عثمان خاں کھرل کے بھائی نائب تحصیل دار کی ایما پر افتخار پٹواری اور سجاد احمد اہلمد سمیت بعض سرکاری ملازمین الیکشن کمشن کے تھیلوں کی سیلیں توڑکر ریکارڈ میں ردو بدل کرتے پائے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو درخواست دے دی گئی ہے۔