کراچی: پولیس کا بغدادی میں چھاپہ، گینگ وار کے 2 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Police Raid

Police Raid

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بغدادی سے پولیس نے چھاپہ مار کر گینگ وار کے دوملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ لیاری تھانے کے علاقے موسی لین میں پولیس نے چھاپہ مار کر سرفراز اور شہریار کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق دونوں ملزموں کا تعلق گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ایک ماہ پہلے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا، ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔