قطرحکومت کیجانب سے بلوچستان زلزلہ متاثرین کیلئے 8کروڑ کی امداد

Earthquake Victims

Earthquake Victims

قطر حکومت کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی نے امدادی اشیاء کراچی سے بلوچستان روانہ کی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کیلئے قطر کے شہزادے علی بن عبداللہ الثانی کی آٹھ کروڑ روپے کی امدادی اشیاء آواران اور ملحقہ علاقوں ڈنڈار، گیشگور، اور سالار میں امدادی ٹیموں نے گھر گھر جاکر لوگوں کو نقد رقم، غذائی اجناس، ادویات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد ان کی بحالی تک جاری رہے گی۔