پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے، شان

Shan

Shan

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستانی فلم اسٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے۔

فلم وار نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک سنگ میل دیا ہے۔ اب انڈسٹری کو اس سنگ میل سے آگے جا کر کام کرنا ہوگا۔ اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں بات چیت کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ملک کا سرمایہ ہیں تو یہ سرمایہ ملک کے اندر خرچ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے برین ڈرین کو روکنا ہوگا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع، موضوع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ انڈسٹری میں اب ہیرو کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی فلم ارتھ کا پاکستان میں ری میک بنا رہے ہیں۔ شان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے اور یہاں ٹیکنالوجی کی تبدیلی بھارت کے مقابلے میں بہت آسان ہے۔

شان نے آئی ایس پی آر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم وار کی تیاری میں فوج نے جس طرح ساتھ دیا ہے۔ اس سے پہلی بار پتہ چلا کہ فلم انڈسٹری کی پیٹھ ننگی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے کوئی مدد کرنے کو موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو بھی بھارت میں نمائش کا موقع ملنا چاہیئے۔

شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کوحکومتی مراعات ملنی چاہئے، ایک سوال کے جواب میں شان نے کہا کہ پاکستان کو ہالی ووڈ بنایا جائے اوراگر آفر ہوئی تو وہ ہالی ووڈ میں کام
کرنا پسند کریں گے۔ اداکار شان نے پر عزم انداز میں کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے چنگل سے انہیں کو نکالنا ہوگا۔ جنہوں نے اسے دہشتگردی میں پھنسایا ہے۔