ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے حالیہ واقعات پر دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات جلد ہو گی۔ بھارتی دارلحکومت میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن بھارت کے لیے سنجیدہ معاملہ ہے، انھوں نے کہا کہ یہ سفارتی نہیں فوجی معاملہ ہے،لہذا اس بارے میں فوجی حکام ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔
سلمان خورشید نے کہا کہ ملاقات میں کنٹرول کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے کو فہم و فراست سے حل کرنا چاہتا ہے، یاد رہے کہ ڈی جی ایم اوز کی سطع پر ملاقات دونوں ملکوں میں اعلی ترین فوجی رابطہ ہے۔