سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن، حکومت سندھ کی کارکردگی سمیت ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی تعلقات اور مفاہمتی پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔