ممبئی (جیوڈیسک) شہرہ آفاق گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع خان نے کہا ہے کہ وہ خود کو دل سے بھارتی سمجھتے ہیں۔ بھارت میں ان کے ویزیکی مدت ختم ہونے کے معاملے پر بلاوجہ ایشو بنایا گیا۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عدنا ن سمیع خان کا کہنا تھا کہ ویزے کی مدت تو ختم ہوتی ہی ہے۔
جس کی تجدید بھی ہوجاتی ہیاور وہ 14 سال سے بھارت میں ویزے پر ہی رہ رہے ہیں۔ عدنان سمیع خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارت کی شہریت کی درخواست دی ہے اور وہ خود کو ممبئی کا شہری ہی سمجھتے ہیں۔