سعودی عرب سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد نہ کرے، عرب گروپ

Arab Group

Arab Group

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ سلامتی کونسل عرب ممالک کے مسائل کے حل میں ناکام رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ میں اپنا جرات مندنہ کردار ادا کرتا رہے اور سلامتی کونسل کی رکنیت کو مشرق وسطی کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرے۔ اقوام متحدہ کے عرب گروپ میں شام کے علاوہ تمام عرب ممالک شامل ہیں۔