واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور پائیداری ظاہر کرتا ہے۔
دورے سے توانائی، باہمی تجارت، معاشی ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ امریکی صدر اوباما خوشحال، مستحکم اور مضبوط پاکستان کے لیے باہمی تعلقات میں اضافے کے لیے پرامید ہیں۔