امریکی فوج کا قیام، افغان لویہ جرگہ 19 نومبر سے شروع ہو گا

USA Army

USA Army

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں 2014 کے بعد امریکی فوجیوں کو قیام کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے افغان لویہ جرگہ اگلے مہینے ہوگا۔ افغان لویہ جرگہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ لویہ جرگے کا آغاز 19 سے 21 نومبر کے درمیان ہوگا۔

افغان قومی جرگہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور اس میں 3 ہزار عمائدین کی شرکت متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سیکیورٹی معاہدے کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے جان کیری پر واضح کیا تھا کہ 2014 کے بعد امریکی فوجی دستوں کو افغانستان میں قیام کی اجازت لویہ جرگے کی منظوری سے مشروط ہوگی۔