اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا، اب یہ معاملہ حکومت پرچھوڑ دینا چاہئے اور انتطار کرنا چاہئے۔
ایئرپورٹ پر حجاج کرام کا استقبال کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عوام کی حفاطت یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دس سال میں پہلی بارحاجیوں نے سرکاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔