لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر ذمہ دار ملک کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں، لندن سے امریکا روانگی کے موقع پر ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف معاملات پر امریکی انتظامیہ کو پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
تمام معاملات پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے، نوازشریف گذشتہ روز پاکستان سے امریکا کے لئے روانہ ہوئے، انہوں نے لندن میں مختصر قیام کیا اور آج وہ امریکا پہنچیں گے، وزیراعظم دورہ امریکا میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ ان کی امریکی وزیر خارجہ ، تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔