کراچی آپریشن جاری، مزید 11 افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گیارہ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ رات قائد آباد، گرین ٹاون، ناظم آباد، نیو کراچی اور گلشن اقبال میں کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران نو ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز نے نشتر روڈ سے منصور نامی مبینہ ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا۔

ملزم کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔