میانوالی میں 100 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی کے علاقے ماڑی انڈس میں فلاحی ادارے کے زیر اہتمام 100 غریب اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جوڑوں کا نکاح ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے پڑھایا۔

امام خمینی ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ہر دلہن کو 70 ہزار روپے کا جہیز بھی دیا گیا۔ تقریب میں علاقہ بھر سے معززین اور شہریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ باراتیوں کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے دعوت ولیمہ کا اہتمام تھا۔