بھارت نے کشمیر کے متعلق نواز شریف کے بیان کو مسترد کردیا

Indian Foreign Minister

Indian Foreign Minister

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس معاملے پر ہم کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے اس بیان کے بعد، جس میں انہوں نے کشمیر کے مسئلے کے حل میں امریکہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔

جس پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیئے۔ اس پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے چاہے وہ کتنی ہی اہم شخصیت کرے، شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر دو طرفہ تنازع ہے اور اس معاملے میں بھارت کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا، مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش ہے۔