میاں چنوں : شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

Mian Channu

Mian Channu

میاں چنوں (جیوڈیسک) میاں چنوں میں شادی سے انکار پر لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکا کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ لڑکے کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزمہ لڑکی کی لڑکے سے 2سال سے دوستی تھی۔ جبکہ لڑکے کے ورثا کے مطابق مذکورہ لڑکی کی آج مہندی تھی، پیر کو شادی ہونا تھی۔