حافظ آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر اور سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر پوری قوم کے کندھوں پر کوہ ہمالیہ کھڑا کردیا ہے۔ حافظ آباد کے نواحی قصبات پنج گرائیں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت قیام امن کیلئے فوری طور پر طالبان سے مذاکرات چاہتی ہے۔
اسی لیے صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ اور عوام کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس بنانے کی بھی منظور دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن میں مہنگائی کے خاتمے کے بڑے بڑے وعدے کئے تھے مگر حکومت میں آتے ہی عوام پر قرضوں کا بوجھ لاد دیا ہے۔