پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں گھر زبردستی خالی کروانے کیخلاف خواجہ سراں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس قبضہ گروپ کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ خواجہ سراوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ پشاور کے تھانہ گلبہار کے سامنے خواجہ سراوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ قبضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ زبردستی فرزانہ نامی خواجہ سرا سے گھر خالی کروانا چاہتے ہیں۔
اس عمل میں انہیں پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر خالی نہ کرنے پر فرزانہ اور اس کی دیگر ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا ہے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے تھانے کے سامنے ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک احتجاج کرنے والے خواجہ سراں کو منتشر کر دیا۔