پروٹیز کم بیک کر سکتے ہیں، وننگ کمبی نیشن رکھنا ضروری نہیں، واٹمور

Whatmore

Whatmore

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ واٹمور کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں دوسرے ٹیسٹ میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے ،دبئی کی وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ وہ جانتے ہیں حریف ٹیم کم بیک کر سکتی ہے، اور ماضی میں افریقی ٹیم پہلا میچ ہار کر ایسا کرتے بھی رہی ہے۔

اس لیے وہ دبئی ٹیسٹ کو ہرگز آسان نہیں لیں گے، ڈیو واٹمور نے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے، ضروری نہیں فاتح ٹیم کو برقرار رکھا جائے۔ کوچ نے کہا کہ سیریز میں جیت جیت ہوتی ہے چاہے وہ ایک صفر سے ہو یا دو صفر سے۔