نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت روس سے دوسری ایٹمی آبدوز حاصل کرے گا۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورہ روس میں معاہدہ طے ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم من موہن کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے۔
بھارتی وزیراعظم ان دنوں روس کے دورے پر ہیں جہاں ایٹمی آبدوز کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے جس کی مالیت 60 ارب بھارتی روپے ہے۔ پہلی روسی ایٹمی آبدوز گزشتہ سال اپریل میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔