نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیار مکمل کر لی ہے جس کا واضح ثبوت نئی حلقہ بندیاں پنجاب حکومت کی جانب سے کرانا ہے جبکہ یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے۔

درخواست گزار نے حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، عدالت نے پنجاب حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔