پاک امریکا تجارت، توازن پاکستان کے حق میں رہا

Trade

Trade

رواں مالی سال پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران پاکستان اور امریکا کے دوران تجارت کا حجم چھیاسی کروڑ ڈالر رہا۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کو ستر کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی جبکہ آٹھ فیصد اضافے سے پندرہ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کی مصنوعات امریکا سے اس دوران منگوائی گئی۔ گزشتہ مالی سال دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر کے قریب رہا۔