پاکستان کے ذمہ غیرملکی قرضوں میں 6 ارب ڈالر کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نے ایک سال میں چھ ارب ڈالر کے قریب غیرملکی قرض ادا کر دئیے۔ اسٹیٹ بنک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ کے اختتام پر پاکستان کے بیرونی قرض انسٹھ ارب چھپن کروڑ ڈالر رہ گئے جو ایک سال قبل پینسٹھ ارب ستاسی کروڑ ڈالر پر موجود تھے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک سال میں دو ارب پچانوے کروڑ ڈالر ادا کئے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کے واجبات چار ارب اڑتیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔