حسب سابق لوکل باڈیز الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کرکے ملک بھر میں ترقیاتی انقلاب برپا کرے گی۔ یعقوب ندیم
Posted on October 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : پاکستان مسلم لیگ (ن) حسب سابق لوکل باڈیز الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کرکے ملک بھر میں ترقیاتی انقلاب برپا کرے گی، پنجاب میں مسلم لیگ کے سابقہ ادوار میں ہونے والے ترقیاتی کام ابھی تک ایک درخشندہ مثال ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی بنیادی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں ننے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرام متعارف کرائے ہیں جن سے غریب اور متوسط طبقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور سلامتی کیلئے کوشاں ہیں اور جمہوری نظام حکومت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ایسے فیصلے کئے جا رہے ہیں جن سے عوام کو غربت اور مہنگائی سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے خواتین کو متحرک کیا جا رہا ہے اور انتخابات میں عوام اپنے علاقوںکی تیز رفتار ترقی کیلئے ووٹ دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com