اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے باون ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا، ستاون پارلیمنیٹرینز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 52 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں میں 5 سینیٹرز 14 ایم این ایز کے علاوہ رحمان ملک، فیصل رضا عابدی، مصطفی کمال کے نام بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے 13 ارکان کے علاوہ پنجاب کے 8، سندھ کے 11، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کے نام نوٹی فکیشن میں شامل کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو 13 پارلیمنیٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں تاہم ستاون پارلیمنیٹرینز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔