لاہور (جیوڈیسک) لاہورکی سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔سہیل شوکت بٹ کاکہناہے کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں، جو سیاسی مخالفین نے درج کرائے۔ ایم این اے سہیل شوکت بٹ کے خلاف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان کی عدالت میں ہوئی۔
سہیل شوکت بٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پران کی ضمانت منظور کر لی، سہیل شوکت بٹ کے خلاف باٹا پور کے رہائشی کے قتل کی ایما کا الزام ہے، بعد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہاکہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، وہ قومی اسمبلی کیا جلاس میں شرکت کے باعث پچھلی بار عدالت میں حاضرنہ ہوسکے تھے، انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔